پاکستان میں فائبر آپٹک کا جال بچھایا جارہا ہے، شزہ فاطمہ

 پاکستان میں فائبر آپٹک کا جال بچھایا جارہا ہے، شزہ فاطمہ

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ مختلف شعبوں میں خواتین کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، معاشی ترقی میں خواتین کا کردار اہم ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز انٹرنیشنل گرلز ان آئی سی ٹی ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ خواتین ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں، نیشنل فائبریزیشن پالیسی کے تحت پورے پاکستان میں فائبر آپٹک کا جال بچھایا جارہا ہے، طالب علموں کو موبائل اور ٹیبلٹس کی کم قیمت پر فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں