طبی آلات کی ترقی، پیداوار کے حوالے سے کانفرنس کا انعقاد

طبی آلات کی ترقی، پیداوار کے حوالے سے کانفرنس کا انعقاد

اسلام آباد(دنیا رپورٹ)طبی آلات کی ترقی اور پیداوار کے بارے میں ایک کانفرنس اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس کا مقصد طبی آلات کی مقامی مینوفیکچرنگ اور درآمدات کو کم کرکے سب کے لیے سستی اور قابل رسائی صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنا تھا۔

شرکا نے مقامی میڈیکل ڈیوائس ڈیزائن کی تیاری اور پاکستان کی معیشت اور مریضوں پر بوجھ کو کم کرنے کے لیے پالیسی کو ریگولیٹ کرنے پر زور دیا۔ سمن شفا فاؤنڈیشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سید شاہد نور نے کہا کہ پاکستان میں طبی آلات اور پیداوار کو مقامی طور پر تیار کرنا ناگزیر ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں