اقبال ؒ کی تعلیمات کی روشنی میں پاکستان ترقی کریگا، اسحاق ڈار

 اقبال ؒ کی تعلیمات کی روشنی میں پاکستان ترقی کریگا، اسحاق ڈار

اسلام آباد (حریم جدون) گزشتہ روز پی این سی اے اسلام آباد میں علامہ اقبال کی یاد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار سمیت دیگر سیاسی قائدین نے شرکت کی۔

اسحق ڈار نے خطاب کرتے ہوئے کہا علامہ اقبال کی تعلیمات کی روشنی میں پاکستان کو ترقی کی بلندیوں تک لے کر جائیں گے۔ تقریب میں ترکی کے سفیر، قونصلیٹ ایرانی ایمبیسی، ممبر قومی اسمبلی علی محمد خان و دیگر نے شرکت کی۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال نے ہمیں خود اعتمادی کا درس دیا ۔پاکستان مشکل دور سے گزر رہا ہے ،ہم نے قلیل عرصہ میں ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالا ہے ، لوگ کہتے ہیں پاکستان ڈوب رہا ہے ہم یہ کیوں نہیں کہتے ہیں پاکستان قدرتی دولت سے مالا مال، نیو کلیئر پاور ہے ،ہمیں صرف معاشی مشکلات کا سامنا ہے، مجھے امید ہے کہ ہم جلد اس دور سے نکل آ ئیں گے ۔ ہمیں ایک واضح روڈ میپ بنانے کی ضرورت ہے۔ ممبر قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا کہ مجھے دکھ ہے کہ 75 سالوں میں ہم علامہ اقبال اور نہ قائد اعظم کو سمجھ سکے ہیں۔ اسحاق ڈار یہاں بیٹھے ہیں ،ہمارا سیاسی اختلاف ضرور ہے مگر اقبال کی سوچ پر ہم سب ایک ہیں۔ ذوالفقار علی چیمہ کا کہنا تھا کہ اسلامی تاریخ میں سب سے زیادہ خدمات علامہ اقبال ؒ کی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں