اسرائیل حماس تنازع نے عالمی جنگ کو مزید پیچیدہ کر دیا، آصف درانی

 اسرائیل حماس تنازع نے عالمی جنگ کو مزید پیچیدہ کر دیا، آصف درانی

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد میں سینٹر فار افغانستان، مڈل ایسٹ اینڈ افریقہ نے فریڈرک- ایبرٹ-سٹیفٹنگ پاکستان آفس کے تعاون سے ایک روزہ بین الاقوامی کانفرنس منعقد کی۔

مہمان خصوصی پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان سفیر آصف درانی تھے۔ آمنہ خان ڈائریکٹر سینٹر فار افغانستان مڈل ایسٹ اینڈ افریقہ نے دنیا بھر میں ہونے والی بڑی تبدیلیوں کی طرف توجہ دلائی ۔ سہیل محمود ڈائریکٹر جنرل آئی ایس ایس آئی نے کہا کہ پاکستان بھی دوسروں کی طرح سرحد پار دہشت گردی سے لے کر خوراک اور ایندھن کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ تک پیچیدگیوں سے دوچار ہے۔ پاکستان کو بھی دستیاب مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ان خطرات اور چیلنجوں سے نبرد آزما ہونا چاہیے۔ سفیر آصف درانی نے کہا کہ پاکستان کا پڑوس چیلنجوں، تنازعات اور تنازعات سے دوچار ہے، جس میں بڑی طاقت کی دشمنی مزید بڑھ گئی ہے۔ اسرائیل حماس تناز ع نے عالمی جنگ کو مزید پیچیدہ کر دیا ہے۔ ایران اسرائیل تناز ع کو اگر فوری طور پر نہ روکا گیا تو یہ مشرق وسطیٰ سے باہر بھی جا سکتا ہے۔ ہند-امر یکا تعلقات، مشرق وسطیٰ کی سیاست میں اتار چڑھاؤ اور فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے مظالم پاکستان کے لیے ایک بڑا چیلنج ہیں۔ ڈاکٹر الموت ویلینڈ کریمی، کنٹری ڈائریکٹر ایف ای ایس نے کہا کہ پیچیدہ جغرافیائی سیاسی ماحول کے ساتھ پاکستان کے لیے اپنی پوزیشن کو سمجھداری سے طے کرنا ضروری ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں