عالمی بلڈ ڈونیشن ڈے :پولیس لائن میں کیمپ لگایا گیا

عالمی بلڈ ڈونیشن ڈے :پولیس لائن میں کیمپ لگایا گیا

سی پی او ،ایس ایس پی آپریشنز سمیت افسر وں ، جوانوں نے عطیات دیئے

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)عالمی بلڈ ڈونیشن ڈے کے موقع پر پولیس لائن فیصل آباد میں بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا گیا جس میں سی پی او سمیت پولیس کے جوانوں کی بڑی تعداد نے خون کے عطیات دئیے ۔ تفصیل کے مطابق آئی جی پنجاب کی ہدایت پر سی پی او کیپٹن(ر)سہیل چودھری، ایس ایس پی آپریشنز محمد افضل کی نگرانی میں سندس فاؤنڈیشن نے پولیس لائن فیصل آباد میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا جس میں سی پی او اور ایس ایس پی آپریشنز سمیت پولیس افسر وں اور جوانوں نے خون کے عطیات دیئے ۔ اس موقع پر سی پی او نے کہا تھیلا سیمیا کے مریض بچے خون کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں جبکہ سندس فاؤنڈیشن ان کی زندگی بچانے کیلئے خدمات سرانجام دے رہی ہے ۔ نونہالوں کی زندگی بچانے کیلئے خون کی کمی کو دور کرنے کیلئے بحیثیت قوم ہمیں چاہیے کہ ان بچوں کو خون عطیہ کریں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں