سرور شہید سب ڈویژن میں ٹی اینڈ پی پریڈ کا انعقاد

سرور شہید سب ڈویژن میں ٹی اینڈ پی پریڈ کا انعقاد

سرور شہید سب ڈویژن میں ٹی اینڈ پی پریڈ کا انعقاد ہوا جس میں ایس ڈی او، سرور شہید سب ڈویژن اجے کمار،ہائیڈرو الیکٹر یونین چیئرمین رائے ریاض حسین کھرل ظہیر اسلم ایل ایس آئی،خلیل احمد نون نے لائن سٹاف کو ٹی اینڈ پی کے یقینی استعمال کی ہدایات دیں

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )سرور شہید سب ڈویژن میں ٹی اینڈ پی پریڈ کا انعقاد ہوا جس میں ایس ڈی او، سرور شہید سب ڈویژن اجے کمار،ہائیڈرو الیکٹر یونین چیئرمین رائے ریاض حسین کھرل ظہیر اسلم ایل ایس آئی،خلیل احمد نون نے لائن سٹاف کو ٹی اینڈ پی کے یقینی استعمال کی ہدایات دیں۔ اس موقع پر یونین چیئرمین رائے ریاض حسین کھرل نے کہا لائن سٹاف کیلئے سیفٹی اقدامات اس قدر ضروری ہیں کہ اس کے بغیر ان کا کام کرنا بھی محال ہے چونکہ ایک اہلکار جہاں اپنے محکمے کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے تو دوسری طرف اپنے اہل خانہ کیلئے بھی اہم ہے اس لئے چاہیے کہ لائن سٹاف عملے بغیر کسی سیفٹی اقدامات کے کوئی بھی ایسا اقدامات نہ کریں جس سے ان کی جان کو نقصان ہو یہ سب کیلئے رنج کا باعث ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں