ملک بھر میں تحریک اہلسنت کی ممبر سازی کا سلسلہ شروع

ملک بھر میں تحریک اہلسنت کی ممبر سازی کا سلسلہ شروع

موجودہ دور میں عالمی سطح پر مسلمانوں کو کئی چیلنجز کا سامناہے ،مشترکہ بیان

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )صاحبزادہ قاضی محمد فیض رسول رضوی کی قیادت میں ملک بھر میں تحریک اہلسنت کی ممبر سازی کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق رہنما تحریک اہلسنت پاکستان ڈاکٹر مفتی محمد یونس رضوی کی صدارت میں جامع مسجد بلال میں ممبر سازی اجلاس کا انعقاد علامہ شہباز حسین ، محمد فضل رسول ، مولانا ازہر مصطفی، پروفیسر حافظ عبدالرؤف نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا موجودہ دور میں عالمی سطح پر مسلمانوں کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے ۔ ان حالات میں مسلم ممالک کا اتحاد انتہائی ضروری ہے ۔ اسلام اور پاکستان کے خلاف ہراٹھنے والی آواز کے خلاف پاکستانی قوم کو متحد ہونا ہوگا۔ صاحبزادہ قاضی محمد فیض رسول رضوی کی قیادت میں محبت رسولؐ کے پیغام کو عام کرنے کیلئے میدان میں اتر چکے ہیں ۔ اجلاس میں تمام شرکا نے پوری ٹیم پر اعتماد کا اظہار کیا اور اس مشن کے فروغ کیلئے اپنی خدمات پیش کیں۔ اجلاس میں جڑانوالہ اراکین نے بھر پور شرکت کی ۔ انجینئر کرم ، رائے حافظ، محمدشعیب ، محمد ارشد، محمد شہزاد، غلام مصطفی، مولانا عثمان علی چشتی، قاری وسیم ، میاں نوید بھی موجود تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں