نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- راولپنڈی،اسلام آبادمیں رات سےاب تک 122 ملی میٹربارش ریکارڈ
  • بریکنگ :- راولپنڈی:موسلادھاربارش سےنالہ لئی میں پانی کی سطح بلند
  • بریکنگ :- راولپنڈی:بارش کےباعث نشیبی علاقےزیرآب
  • بریکنگ :- راولپنڈی:نالہ لئی میں طغیانی کاخدشہ،تمام اداروں کوالرٹ جاری
  • بریکنگ :- راولپنڈی:پاک فوج کےدستےبھی گوالمنڈی میں موجود
  • بریکنگ :- وفاقی دارالحکومت میں بارش،ای الیون میں سیلابی صورتحال
  • بریکنگ :- اسلام آباد:انتظامیہ اوردیگراداروں کاعملہ ای الیون پہنچ گیا
  • بریکنگ :- مسلسل بارش کےبعدسیلابی صورتحال میں متعددگاڑیاں بہہ گئیں
  • بریکنگ :- اسلام آباد:صورتحال بہترکرنےکی کوشش کی جارہی ہے،ڈی سی
  • بریکنگ :- سیلابی صورتحال،شہریوں کوغیرضروری نقل وحرکت سےروک دیاگیا
  • بریکنگ :- شہری کچھ گھنٹوں کیلئےغیرضروری نقل وحرکت نہ کریں،ڈی سی
Kashmir Election 2021

زرعی یونیورسٹی میں جدید ترین پنشنرز سہولت مرکز قائم

 زرعی یونیورسٹی میں جدید ترین پنشنرز سہولت مرکز قائم

دنیا اخبار

افتتاح وی سی نے کیا، مرکز میں خوش اخلاق عملہ تعینات : پروفیسر ڈاکٹر انس سرور

فیصل آباد(نیوزرپورٹر) زرعی یونیورسٹی میں پنشنرز کو ون ونڈو کے ذریعے سہولیات فراہم کرنے کے لئے جدید ترین پنشنرز سہولت مرکز قائم کر دیا گیا۔ جس کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انس سرور قریشی نے یونیورسٹی کے ٹریژرر عمر سعید قادری کے ہمراہ کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنشنرز ہمارے ادارے کیلئے باعث فخر اور اثاثہ کی حیثیت رکھتے ہیں جن کو جدید سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں تاکہ بروقت پنشن کے حصول اور ریٹائرمنٹ کی دستاویزات کی تیاری سے لے کر تکمیل تک جملہ مراحل کیلئے انہیں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ انہوں نے کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین اپنے ادارے کے ساتھ جذباتی وابستگی رکھتے ہیں اور انہیں توقع ہوتی ہے کہ دوران سروس جس قسم کی عزت و تکریم دی جاتی تھی انہیں اب بھی وہی اہمیت دی جائے ، لہٰذا سہولت مرکز میں ایسا خوش اخلاق عملہ متعین کیا گیا ہے جو انہیں خندہ پیشانی کے ساتھ نہ صرف خوش آمدید کہے گا بلکہ ان کے تمام مسائل کے فوری حل کیلئے ون ونڈو سہولیات بھی بہم پہنچا سکے گا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں