جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کل تین روزہ تنظیمی دورہ پرفیصل آباد آئیں گے

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کل تین روزہ تنظیمی  دورہ پرفیصل آباد آئیں گے

جماعت اسلامی کے مرکزی امیرسراج الحق کل تین روزہ تنظیمی دورہ پرفیصل آباد آئیں گے

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)جماعت اسلامی کے مرکزی امیرسراج الحق کل تین روزہ تنظیمی دورہ پرفیصل آباد آئیں گے ، پہلے روزسراج الحق نورانی مسجد ڈی گراؤنڈمیں خطبہ جمعہ، الخدمت لیبارٹریز میں کورونا ٹیسٹ سروس کا افتتاح،جے آئی یوتھ کی ضلعی ایگزیکٹو کونسل اور شہرکی معززسیاسی وسماجی شخضیات سے ملاقات کریں گے ۔ہفتہ 19جون کو ڈسٹرکٹ بار سے خطاب، صنعت کاروں کی ظہرانہ میں شرکت،جماعت اسلامی کے نامزدبلدیاتی اور قومی،صوبائی اسمبلیوں کے امیدواران سے ملاقات ،سمن آباد میں قرآن انسیٹیوٹ کا افتتاح اور رات کو تاجر کنونشن سے خطاب کریں گے ۔اتوار20جون کوشعبہ خواتین کی ذمہ داران اور شوریٰ کے اجلاس سے خطاب،علماء ومشائخ کنونشن سے خطاب اورآخرمیں جماعت اسلامی کے ضلعی و زونل ذمہ داران،ضلعی شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کریں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں