عید پر 250افراد بدہضمی کاشکار،سرکاری ہسپتال جا پہنچے

عید پر 250افراد بدہضمی کاشکار،سرکاری ہسپتال جا پہنچے

ایمرجنسی وارڈز میں ڈاکٹرز و دیگر طبی عملے کی اضافی ڈیوٹیاں لگائی گئی تھیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)عید کے موقع پر250 افراد زیادہ کھاکرسرکاری ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں جا پہنچے ۔ تفصیل کے مطابق عیدالاضحی کے موقع پر سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے بعد گھروں میں پرتکلف کھانوں کا اہتمام کیا جاتا ہے ایسے میں چٹ پٹے اور لذیزکھابوں پر شہری خوب ہاتھ صاف کرتے دکھائی دیتے ہیں ، ذرائع کے مطابق سول ، الائیڈ اور جنرل ہسپتالوں میں عید کے پہلے روز 250 افراد بدہضمی کا شکار ہوکرایمرجنسی میں پہنچے جن کو ہسپتالوں میں ضروری طبی امداد کے بعد ڈسچارج کیا گیا ، ہسپتال ذرائع کے مطابق سول ہسپتال میں 130 ، الائیڈ میں 25 اور دیگر جنرل ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں پہنچے ، زیادہ کھانے کی وجہ سے درجنوں کی حالت انتہائی نازک تھی جن کو فوری طور پر طبی امداد دی گئی ، ہسپتالوں کی انتظامیہ کے مطابق ایمرجنسی وارڈز میں عید کے موقع پر بدہضمی کا شکار شہریوں کے لئے ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملہ کی اضافی ڈیوٹیاں لگائی گئی تھیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں