چیف ٹریفک آفیسر کا برانچوں کا دورہ

چیف ٹریفک آفیسر کا برانچوں کا دورہ

چیف ٹریفک آفیسر تنویر احمد ملک نے ٹریفک ہیڈ کوارٹرز کی تمام برانچوں کا دورہ کیا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) دفتری عملہ عوام کی خدمت میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑے ڈیوٹی کو بہتر سے بہتر انداز میں سرانجام دیں اور وقت کی پابندی کو ملحوظ خاطر رکھا جائے فورس کی بہتری اور منظم ٹریفک نظام ہمارا مشن ہے ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر تنویر احمد ملک نے ٹریفک ہیڈ کوارٹرز کی مختلف برانچوں کا دورہ کرتے ہوئے کیا ، سی ٹی او نے ون ونڈو ڈرائیونگ لائسنسنگ بلاک، آئی ٹی برانچ، ریڈر برانچ، او ایس آئی برانچ، وردی گودام، ایجوکیشن برانچ، اور ڈی ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹرز کے دفاتر کا دورہ کیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں