عوام کو عید پر لاوارث چھوڑناظلم کے مترادف:ضیاالرحمن

عوام کو عید پر لاوارث چھوڑناظلم کے مترادف:ضیاالرحمن

ن لیگ کے دورحکومت میں آج تک ایسے حالات نہیں ہوئے ،میڈیا سے گفتگو

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن فیصل آبادسٹی میاں ضیا الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاپنجاب کے دوسرے بڑ ے شہرفیصل آبادکے عوام کوعیدپرلاوارث چھوڑناظلم کے مترادف ہے جس کی پرزورمذمت کرتے ہیں ۔عیدپر30گھنٹے سے زائد بجلی بندش ،سیوریج اوربارشی پانی کی نکاسی نہ کرنافیسکو،واسا اورضلعی انتظامی افسروں کی کھلم کھلانااہلی ہے ۔تبدیلی سرکارنے عیدپرفیصل آبادکوکربلابناکرنیاریکارڈاپنے نام کرلیاہے ۔حکومتی ممبران اسمبلی نے عوام کوتنہاچھوڑدیااورخود حلقوں سے غائب رہے ،فیصل آبادسے تعلق رکھنے والے وزرا تک پردہ نشیں رہے جس کے باعث عوام کوعیداذیت ناک گزارناپڑی ۔مسلم لیگ ن کے دورحکومت میں آج تک ایسے حالات نہیں ہوئے جو چندروز قبل پیداہوئے ۔انہوں نے کہا ایک دوافسروں کومعطل کرنامسائل کاحل نہیں ہے ،عیدپرجوحالات پیداہوئے یہ سب کرپشن اورلوٹ مارکے نتائج ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں