موبائل ایجوکیشن یونٹ ٹریفک کی طرف سے آ گاہی مہم چلائی گئی

موبائل ایجوکیشن یونٹ ٹریفک کی  طرف سے آ گاہی مہم چلائی گئی

ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن مرزا انجم کمال کی ہدایت پر موبائل ایجوکیشن یونٹ کی ٹیم نے فیصل آباد کی مختلف کمرشل مارکیٹس، بینکس اور پٹرول پمپس پر روڈ سیفٹی،ٹریفک رولز اور کورونا وائرس کے متعلق آگاہی مہم چلائی

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)انچارج موبائل ایجوکیشن یونٹ سب انسپکٹر رضوان بھٹی نے بینک و پٹرول پمپ منیجر زاور شہریوں کو کورونا وائرس،روڈ سیفٹی و ٹریفک رولزاور پٹرولنگ پولیس کی ہیلپ لائن 1124کے متعلق آگاہی فراہم کی ۔ شہریوں کو روڈ سیفٹی و ٹریفک رولز کے متعلق بتاتے ہوئے ہدایت کی کہ ون وے کی خلاف ورزی مت کریں، ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کے استعمال کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ ٹریفک سگنلزکی خلاف ورزی مت کریں،دوران سٖفر ٹریفک سائنز سے رہنمائی حاصل کریں، گاڑیوں کے درمیان مناسب فاصلہ رکھیں، 18سال سے کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ مت کرنے دیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں