جھنگ :سیوریج لائنوں کی صفائی ،بلدیہ کی ٹیمیں متحرک

 جھنگ :سیوریج لائنوں کی صفائی ،بلدیہ کی ٹیمیں متحرک

ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے میونسپل کارپوریشن کے افسروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ شہر میں صفائی کی صورتحال کے حوالے سے روزانہ کی بنیادوں پرباقاعدگی سے رپورٹ پیش کریں

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)صفائی عملہ کی مانیٹرنگ کے نظام کو بھی مزید موثر اور فعال بنایا جائے ۔بلدیہ کا عملہ ہمہ وقت اپنے فرائض کی انجام دہی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے ۔شہر کی ترقی اور خوشحالی کے مشن کو قومی جذبے کے تحت جاری رکھا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب کے پروگرام\'\' خدمت آپ کی دہلیز پرـ\'\'بھرپور عمل درآمد کیلئے اقدامات جاری ہیں،جھنگ کو صفائی کے لحاظ سے مثالی بنانے کیلئے تمام میسر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ صفائی آپریشن کے دوران کوڑا کرکٹ اٹھا کر شہر سے باہر دور مقامات پر ٹھکانے لگایاجارہا ہے ۔ شہر بھر میں سیوریج کی لائنوں کی صفائی کیلئے بلدیہ کی ٹیمیں متحرک ہیں جبکہ سڑکوں، گلیوں اور چوکوں کو باقاعدگی سے صاف کیا جارہا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے صفائی آپریشن کی نگرانی وچیکنگ کے حوالے سے انتظامی افسروں کو صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید موثراور فعال بنانے کے احکامات بھی جاری کئے ۔ صفائی مہم میں شہر ی بھی انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دیں اور شہر کو صاف ستھرا بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں