پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو روزانہ کم از کم 30انسپکشنز کا حکم

 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو روزانہ کم از کم 30انسپکشنز کا حکم

ڈپٹی کمشنر کا اجلاس ،گرانفروشوں کیخلاف مقدمات کے اندراج کی ہدایت

فیصل آباد(نامہ نگارخصوصی)ڈپٹی کمشنر محمد علی نے ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو روزانہ کم ازکم30 انسپکشنز کرنے اور اشیائے ضروریہ کے گرانفروشوں کیخلاف مقدمات کے اندراج کا حکم دیا ہے ۔انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر کی جانیوالی انسپکشنز کو قیمت پنجاب ایپ پر اپ لوڈ کرنے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ آٹا،چینی، دالیں، پھل وسبزیوں اوردیگر اشیائے خورونوش کی مقررکردہ قیمت پر سو فیصد عملدرآمد کرایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کے گرانفروشوں کونکیل ڈالنے اور ریٹ لسٹ کے مطابق اشیا فروخت نہ کرنیوالے دکانداروں کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کریں تاکہ صارفین کو لوٹنے والوں کا قبلہ درست ہو۔انہوں نے ہدایت کی کہ ذخیرہ اندوزوں کا سراغ لگا کر مصنوعی مہنگائی کرنیوالوں کو قانون کی گرفت میں لائیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی روزانہ کارکردگی مانیٹر ہوگی اور پراگریس نہ دکھانے والے جوابدہ ہونگے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں