صرف الائیڈ ہسپتال میں ہیپاٹائٹس بی کے ٹیسٹ کی سہولت

صرف الائیڈ ہسپتال میں ہیپاٹائٹس بی کے ٹیسٹ کی سہولت

ادویات کی کمی رہتی ہے ، مضر صحت پانی بیماری کی بڑی وجوہات میں شامل

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ہیپاٹائٹس کا عالمی دن ، فیصل آباد میں طبی سہولیات کا شدید فقدان ، صرف الائیڈ ہسپتال میں ہیپاٹائٹس بی کے ٹیسٹ کی سہولت موجود ہے ۔ فیصل آباد پاکستان کا تیسرا بڑا شہر ہے جہاں پر لاکھوں کی تعداد میں ہیپاٹائٹس اے ، بی ، سی ، ڈی اور ای کے مریض موجود ہیں ، ہیپاٹائٹس سی کے بعد ضلع میں سب سے زیادہ تعداد ہیپاٹائٹس بی کے مریضوں کی ہے ، طبی ماہرین کے مطابق ہیپاٹائٹس خاموش قاتل ہے اور مریضوں کی زیادہ تر تعداد بیماری کا علم ہوتے ہوتے خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے دوسری جانب سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات کا شدید فقدان ہے ایک طرف ہیپاٹائٹس بی اور سی کے کورس کی ادویات کی کمی رہتی ہے تو دوسری جانب الائیڈ ہسپتال کے علاوہ سول ، جنرل اور تحصیل ہسپتالوں میں ہیپاٹائٹس بی کے پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت موجود ہی نہیں ہے ، طبی ماہرین کہتے ٹیکسٹائل سٹی ہونے کی وجہ سے فیصل آباد کا زیر زمین پانی مضر صحت ہے اس کے علاوہ اتائی ڈاکٹروں کی جانب سے ٹیکوں کی بھرمار ہے ،استعمال شدہد سرنجوں کا بار بار استعمال اور باربرز کے بوسیدہ آلات جراحی کی وجہ سے ہیپاٹائٹس کی بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے جس سے بچاو کے لئے حکومتی اقدامات کی ضرورت ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں