بے احتیاطی ،فیصل آباد میں کورونا صورتحال بگڑنے لگی

بے احتیاطی ،فیصل آباد میں کورونا صورتحال بگڑنے لگی

افواہوں کے سبب شہریوں کی بڑی تعداد ویکسین لگوانے سے انکاری

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)بے احتیاطی کا نتیجہ فیصل آباد میں بھی کورونا کی صورتحال دوبارہ بگڑنے لگی ۔ مثبت کیسوں کی شرح میں دوبارہ اضافہ ، شہریوں نے ویکسین نہ لگوائی اور احتیاط نہ کی تو حالات مزید خراب ہوجائینگے ۔ کورونا ویکسین کے حوالے سے پھیلائی گئی افواہوں کے سبب شہریوں کی بڑی تعداد ویکسین لگوانے سے انکاری ہے ، ذرائع کے مطابق فیصل آباد میں لاکھوں شہری ویکسین لگوانے کیلئے راضی نہیں ہیں اس کے علاوہ شہری فیس ماسک اور دیگر ایس او پیز کی پابندی بھی نہیں کررہے ، کراچی ، اسلام آباد کی طرح اب فیصل آباد میں بھی کورونا کیسز تیزی سے بڑھنا شروع ہوگئے ہیں ، فیصل آباد میں چند روز قبل تک کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح صرف ایک فیصد تھی جو چند دنوں سے 2 فیصد اور اب تین فیصد ہوچکی ہے ۔ محکمہ صحت کے مطابق شہری ویکسین لگوانے کیلئے مختلف حیلے بہانے تلاش کررہے ہیں جس کی وجہ سے کورونا کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے اور آنے والے دنوں میں کورونا کی چوتھی لہر میں مزید تیزی آنے کا خدشہ ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں