حضرت عثمان غنی ؓ کے دور خلافت میں افریقہ سے کابل تک اسلام کا پرچم لہرایا گیا:زاہد قاسمی

 حضرت عثمان غنی ؓ کے دور خلافت  میں افریقہ سے کابل تک اسلام  کا پرچم لہرایا گیا:زاہد قاسمی

حضرت عثمان غنی ؓ کے دور خلافت میں افریقہ سے کابل تک اسلام کا پرچم لہرایا گیا

فیصل آباد(نیوزرپورٹر) ذی الحج اور محرم دونوں ماہ اسلام کی تاریخ میں ایک یاد گار حیثیت رکھتے ہیں، ان دونوں مہینوں میں قربانی کی ایسی عظیم المثال یادیں پائی جاتی ہیں جو تاریخ اسلام کا تاریخی سرمایہ ہیں، 18 ذی الحج کوداماد رسولؐ خلیفہ راشد سیدنا عثمان غنی ؓکی مظلومانہ شہادت کا بے مثال واقعہ رونما ہوا ۔ آپ ؓکے قصر خلافت کا محاصرہ کیا گیا ، آپ نے اپنے اوپر ظلم برداشت کر لئے مگر مدینہ طیبہ میں کسی قسم کی خون ریزی کی اجازت نہیں دی ۔ان خیالات کااظہار چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی کی زیرصدارت مرکزی علماء کونسل پاکستان کے زیر اہتمام ختم نبوت اسلامک ریسرچ سنٹر میں شہادت حضرت سیدنا عثمان غنی ؓ سیمینار میں مختلف علماکرام نے کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں