کرپشن اورغفلت بر داشت نہیں کی جائیگی :فیسکو چیف

کرپشن اورغفلت بر داشت نہیں کی جائیگی :فیسکو چیف

چیف ایگزیکٹو فیسکوانجینئر بشیراحمدنے کہا ہے کہ صارفین کو بجلی کی مسلسل فراہمی کیلئے خراب ٹرانسفارمرز کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) چیف ایگزیکٹو فیسکوانجینئر بشیراحمدنے کہا ہے کہ صارفین کو بجلی کی مسلسل فراہمی کیلئے خراب ٹرانسفارمرز کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔انہوں نے ہدایت کیا کہ فیسکومیٹریل مینجمنٹ ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات کے دوران خصوصا ٹرانسفارمر کی فراہمی کو یقینی بنائے گا تاکہ خراب ٹرانسفارمرز کو جلد از جلد تبدیل کیا جا سکے اور صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مہیا کیا جا سکے ۔یہ باتیں انہوں نے فیسکو ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے کہاکہ فیسکو سٹاف صارفین کو بہترین سروسز کی فراہمی کو اپنا ماٹو بنا لیں۔اپنے اچھے کام سے اپنی اور محکمہ کی نیک نامی کا باعث بنیں ۔انہوں نے کہا غفلت اور کرپشن کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں