ملکی ترقی و خوشحالی کے لئے تاجر فائلربنیں:راناوقارعلی

ملکی ترقی و خوشحالی کے لئے تاجر فائلربنیں:راناوقارعلی

حکومت ٹیکسزکی مد میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کرنے کے لئے متحرک ہےتاجروں کے مفاد کا خیال رکھا جائے گا،کمشنر ایف بی آر جھنگ زون کی گفتگو

ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،پیرمحل(نامہ نگار ، ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نمائندہ دنیا)حکومت ٹیکسزکی مد میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کرنے کیلئے متحرک اور ٹھوس عملی اقدامات کررہی ہے ،ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے تاجر فائلر بنیں اور اپنے حصہ کا مکمل ٹیکس جمع کروائیں ،ان خیالات کا اظہارکمشنر ایف بی آر جھنگ زون رانا وقار علی نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ضلع بھر کی تاجربرادری سے ملاقات کے دوران کیا ،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ایف بی آر میاں راحیل اختر اور اسسٹنٹ کمشنر محمدالطاف انجم بھی موجود تھے ،انہوں نے مزید کہا حکومت کی جانب سے لاگو ٹیکسز کو ہر صورت ادا کرنا ہوگا،تمام نان فائلر تاجر فائلر بنیں تاکہ وہ اپنے کاروبار کو آسانی کیساتھ جاری رکھ سکیں دریں اثنا انہوں نے جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ممبران کیساتھ میٹنگ کرتے ہوئے کہا تاجروں کے مفاد کا خیال رکھا جائیگا جو پالیسی حکومت بنا کر دیتی ہے ہم اس کے پابند ہیں ۔بڑے سٹورز کو جنرل سیلز ٹیکس نیٹ ورک کیساتھ ملنا ہوگا تاکہ دکاندار کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کرجاسکے علاوہ ازیں کمشنر ایف بی آر جھنگ زون نے پیر محل کے مقامی ہوٹل میں انجمن تاجران کے نمائندوں سے ملاقات میں کہا ذمہ دار ٹیکس گزاروں کو پوری عزت اور سہولت فراہم کی جائیگی، کوئی بھی ملازم چھوٹے تاجروں کو ہراساں نہیں کریگا،تاجر تنظیموں کو اعتماد میں لیا جائے گا ہم سب پاکستانی ہیں، ملکر اس ملک کو خود انحصاری کی منزل تک پہنچائینگے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں