جڑانوالہ :شجرکاری مہم کے تحت 2 ہزار پودے لگانے کا آغاز

جڑانوالہ :شجرکاری مہم کے تحت 2 ہزار پودے لگانے کا آغاز

درخت فضائی آلودگی سے پاک ماحول فراہم کرنے کا ذریعہ ،عارف وڑائچ

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )پنجاب حکومت کی ہدایت پر مون سون شجرکاری مہم کے تحت 2 ہزار پودے لگانے کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر محمد زبیر کی زیر نگرانی چیف آفیسر عارف وڑائچ،چیف سنٹری آفیسر خادم حسین اعوان نے میونسپل کمیٹی عملے کے ہمراہ اسلام پورہ بے نظیر پارک میں پودا لگا کر مون سون شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا چیف آفیسر عارف وڑائچ کا کہنا ہے کہ بے نظیر پارک میں 500 جبکہ شہر کے پارک و گرین بیلٹس پر 2 ہزار پودے و سایہ دار درخت لگائے جائینگے ۔انہوں نے کہا درخت فضائی آلودگی سے پاک ماحول فراہم کرنے کا ذریعہ ہے آنے والی نسلوں کو آلودگی سے پاک ماحول فراہم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے درخت پھولدار پودے قدرت کا حسین نظارہ پیش کرتے ہیں اور ان سے حاصل ہونے والی لکڑی فرنیچر سے وابستہ افراد کو روزگار فراہم کرنے کا بہترین ذریعہ بھی ہیں موجودہ حالات میں درختوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں