ڈی پی او دفتر میں تفتیشی افسروں کیلئے تربیتی ورکشاپ

ڈی پی او دفتر میں تفتیشی افسروں کیلئے تربیتی ورکشاپ

ڈی ایس پی لیگل اختر حیات کانجو،ایس ایچ اوزسمیت دیگر نے شرکت کی

چنیوٹ(نمائندہ دنیا)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بلال ظفر کی ہدایت پر تفتیشی افسروں کی پیشہ وارانہ استعدادکار بڑھانے کیلئے ڈی پی او دفتر میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔تربیتی ورکشاپ میں ڈی ایس پی لیگل اختر حیات کانجو،ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسروں نے شرکت کی۔پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے ماہرین نے تفتیشی افسروں کو کرائم سین کی اہمیت،کرائم سین کو کارڈن کرکے معائنہ کرنے ،شہادتیں اکٹھی کرنے بارے لیکچردیا۔تفتیشی افسروں کو مختلف نوعیت کے واقعات کے بارے تفصیلا آگاہی دی گئی۔مختلف نوعیت کے واقعات میں جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے ،شواہد کے نمونے بنانے کا طریقہ،نمونے بناکر فرانزک لیبارٹری تک پہنچانے کے طریقہ کار بارے آگاہی دی گئی۔ایسے کورسز کا مقصد تفتیشی افسروں کی پیشہ وارانہ استعدادکار میں مزید بہتری لانا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں