کمالیہ:امتحان کے دوران طالب علم کو دل کا دورہ ، ہسپتال منتقل

 کمالیہ:امتحان کے دوران طالب  علم کو دل کا دورہ ، ہسپتال منتقل

امتحان کے دوران دل کا دورہ پڑنے پر طالب علم کی طبیعت خراب ہوگئی

کمالیہ(نامہ نگار ) پرنسپل خواجہ یاور ایلیا نے فوری اپنی گاڑی میں بچے کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا۔ بروقت ہسپتال پہنچنے پر بلال احمد کی حالت سنبھل گئی۔ گذشتہ روز گورنمنٹ ہائی سکول 739گ ب جکھڑ میں ریاضی کے فرسٹ ٹرم کے امتحان کے دوران محلہ بلال گنج کے رہائشی طالب علم بلال احمد ولد خوشی محمد کو اچانک دل کا دورہ پڑنے سے طبیعت خراب ہوگئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں