یوٹیلیٹی سٹورز حکام کی غفلت ، آٹا ، چینی ، گھی ، کوکنگ آئل ، دالیں نایاب ، شہری پریشان

 یوٹیلیٹی سٹورز حکام کی غفلت ، آٹا ، چینی ، گھی ، کوکنگ آئل ، دالیں نایاب ، شہری پریشان

شہریوں کو ریلیف اور سبسڈی کی فراہمی کے لیے آنے والے سامان کو ملی بھگت سے بازاروں میں فروخت کر کے بھاری منافع کمایا جانے لگا ، شہریوں کا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)فیصل آباد ریجن بھر میں شہریوں کو ریلیف اور سبسڈی کی فراہمی کے لیے قائم کیے گئے یوٹیلیٹی سٹورز حکام کی غفلت کی بھینٹ چڑھ گئے ۔ یوٹیلیٹی سٹور پر آٹا ،چینی، گھی ،کوکنگ آئل، دالیں اور دیگر اشیا خوردونوش نایاب ہو گئیں۔ سٹورز پر بنیادی اشیا خوردونوش میسر نہ آنے کی وجہ سے شہری مایوس خالی ہاتھ واپس لوٹنے اور اوپن مارکیٹ سے مہنگے داموں خریداری کرنے پر مجبور ہیں۔ریجن میں 90 سے زائد یوٹیلیٹی سٹور کام کیے گئے ہیں۔ لیکن گزشتہ کئی مہینوں سے آٹا چینی گھی کوکنگ آئل دالیں اور دیگر بنیادی اشیاء خوردونوش نایاب ہیں۔ شہریوں کو ریلیف اور سبسڈی کی فراہمی کے لیے آنے والے سامان کو یوٹیلیٹی سٹور پر سپلائی کرنے کی بجائے کمپنی کے ملازمین اور افسروں کی جانب سے مبینہ طور پر پرائیویٹ مارکیٹوں میں فروخت کرتے ہوئے بھاری منافع کمالیا جاتا ہے ۔ اس سے افسروں اور ملازمین کی تو جیبیں بھر جاتی ہیں لیکن شہری سبسڈی سے محروم رہ جاتے ہیں۔ شہریوں نے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں