ریجنل پو لیس آ فیسر فیصل آباد کا ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ

ریجنل پو لیس آ فیسر  فیصل آباد کا ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ

تفتیشی افسر مقدمات کو یکسو یا خارج کرنے کیلئے انصاف ، میرٹ کو ترجیح دیں نیشنل ایکشن پلان کے تحت قوانین پر عمل درآمد کر وایا جائے،عمران محمود

فیصل آباد،پیرمحل،ٹوبہ ٹیک سنگھ (سٹاف رپورٹر،نمائندہ دنیا،ڈسٹرکٹ رپورٹر) ریجنل پو لیس آ فیسر فیصل آباد عمران محمود نے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ کیا،ڈی پی آفس پہنچنے پر ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ عمرفاروق نے انکا استقبال کیا اور پولیس کے دستے نے سلامی دی بعد ازاں ڈی پی او آفس میں زیر صدارت آر پی او فیصل آباد عمر ان محمود کرائم میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں ڈی پی او جھنگ عمرفاروق،ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ نے شرکت کی ۔ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہاافسر زیر تفتیش مقدمات کو یکسو کرنے کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ تفتیشی افسر مقدمات کو یکسو یا خارج کرنے کیلئے انصاف اور میرٹ کو ترجیح دیں۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت قوانین پر عمل درآمد کر وایا جائے اپنی پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے جدید خطوط پر تفتیش مکمل کی جائے تاکہ جرائم کے خاتمے میں مدد ملے ۔ جرائم پیشہ افراد اور ریکارڈ یافتہ ملزموں کی پڑتال عمل میں لائی جائے ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کے ساتھ ساتھ مینول بھی ترتیب دیا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں