مختلف مقامات سے منشیات فروش گرفتار،مقدمات در ج

مختلف مقامات سے منشیات فروش گرفتار،مقدمات در ج

مختلف مقامات سے پولیس نے 6 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)تفصیلات کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ یوسف چوک سے پولیس نے مشکوک شہری عثمان کی جامہ تلاشی لی جس سے 1100 گرام چرس برآمد ہوئی تھانہ ملت ٹاؤن پولیس نے شوگر پھاٹک کے قریب عرفان نامی شہری کو روک کر تلاشی لی جس سے 150گرام چرس برآمدہوئی ۔ تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے رفحان الحق نامی شہری سے 120 گرام چرس برآمد ہونے پر مقدمہ درج کر لیا۔ تھا نہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ 229 رب سے علی رضا سے 30 لٹر شراب 200 رب سے محمد آصف سے 800گرام چرس اور 76 رب کے محمد رمضان سے 200 گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں