درجنوں پولیس اہلکار 2ڈاکوئوں کو پکڑنے میں ناکام

درجنوں پولیس اہلکار 2ڈاکوئوں  کو پکڑنے میں ناکام

درجنوں پولیس اہلکار 2ڈاکوئوں کو پکڑنے میں ناکام ، ڈاکو پولیس ڈولفن اور ایلیٹ فورس کو چکما دے کر فرار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ذرائع کے مطابق تھانہ چک جھمرہ کے علاقے چک نمبر 188ر ب نلے والا کے فلائی اوور کے قریب واپڈاسٹی کی طرف سے لوٹ مار کے بعد بھاگتے ڈاکوؤں کی موٹرسائیکل کو حادثہ پیش آیا ،حادثے کے بعد مسلح ڈاکو گشت پر مامور پولیس وین کو دیکھ کر کھیتوں میں چھپ گئے ، ذرائع کے مطابق مقامی پولیس، ڈولفن اور ایلیٹ فورس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر ڈاکوئوں کو گھیرے میں لے لیا لیکن ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں