مورنگا کے تیسرے قومی دن کے موقع پر فیسٹیول کا انعقاد

مورنگا کے تیسرے قومی دن  کے موقع پر فیسٹیول کا انعقاد

مورنگا کے تیسرے قومی دن کے موقع پر لائلپور فارمرز مال میں طاہرہ فاونڈیشن اور ایگری ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے اشتراک سے مورنگا فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)مورنگا کے تیسرے قومی دن کے موقع پر لائلپور فارمرز مال میں طاہرہ فاونڈیشن اور ایگری ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے اشتراک سے مورنگا فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر لائل پور فارمرز مال میں قائم کئے گئے نرسری سکول سے فری ٹریننگ کورس مکمل کرنیوالے پہلے بیچ میں سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا۔ طاہرہ فاونڈیشن کی صدر طاہرہ رسول، ایگری ٹورازم کے چیئرمین بابر راجہ اور سی ای او طارق تنویر و دیگر نے کورس مکمل کرنے والے شرکاء میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں