سرکاری نرخ نامے اہم شاہراہوں پر لگانے کا حکم

سرکاری نرخ نامے اہم شاہراہوں پر لگانے کا حکم

بنیرز بنوا کر شہر کی اہم شاہراہوں پر نصب کئے جائیں :ڈپٹی کمشنر علی شہزاد

فیصل آباد (نیوزرپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے سرکاری نرخ نامہ شہر کے مختلف اہم شاہراہوں پر آویزاں کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ، ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے اشیائے خورد و نوش کو سرکاری نرخ پر فروخت کرنے کے لئے آگاہی مہم کا آغاز کرتے ہوئے اسٹنٹ کمشنرز کو احکامات جاری کئے ہیں کہ سرکاری نرخ نامہ کے بنیرز بنوا کر شہر کی اہم شاہراہوں پر نصب کئے جائیں تا کہ شہری دکانداروں سے سرکاری نرح نامہ سے اشیائے خودر و نوش کی زائد قیمتیں وصول کرنے پر سوال کریں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں