محلہ غازی آباد نمبر1محکمہ واسا کی غفلت کی کا شکار

محلہ غازی آباد نمبر1محکمہ واسا کی غفلت کی کا شکار

گندے پانی کے تالاب لگنے سے شہریوں کا گھروں سے باہر نکلنا محال

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)فیصل آباد کے علاقے ملت روڑ پر واقع محلہ غازی آباد نمبر1 محکمہ واسا حکام کی غفلت کی بھینٹ چڑھ گیا۔ پورے علاقے کی گلیاں محلے سیوریج کے گندے پانی کے تالابوں میں تبدیل ہو چکے ہیں۔ گندے پانی کے تالاب لگنے کی وجہ سے نہ صرف شہریوں کا گھروں سے باہر نکلنا محال ہے بلکہ بہت سی موذی بیماریاں بھی جنم لے رہی ہیں۔فیصل آباد کے ملت روڈ پر واقع محلہ غازی آباد نمبر 1 گزشتہ پانچ مہینوں سے گندے پانی کے تالابوں میں تبدیل ہو چکا ہے ۔ پورے علاقے کا سیوریج سسٹم بدحالی کا شکار ہونے کی وجہ سے پورے علاقے کی گلیاں محلے گندے پانی کے تالابوں کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ گندے پانی کے تالاب لگنے کی وجہ سے نہ صرف شہری گھروں میں محصور ہو گئے ہیں بلکہ شہریوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے میں شدید مشکلات کا سامنا رہتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں