فنڈز کی کمی، اساتذہ ، ہیڈ ماسٹرز کی بھرتی تاخیر کا شکار

 فنڈز کی کمی، اساتذہ ، ہیڈ ماسٹرز کی بھرتی تاخیر کا شکار

محکمہ تعلیم کے پاس فنڈز کی کمی کی وجہ سے سکولوں کے اساتذہ ، ہیڈ ماسٹرزاور مسٹریس کی بھرتیإ ں تاخیر کا شکارہیں

فیصل آباد(نیوزرپورٹر) تفصیلات کے مطابق ایک ٹیچر کو کئی کئی کلاسز پڑھانے کو دے دی جاتی ہیں جس کے نتیجے میں تعلیمی معیار گر رہا ہے ، دوسری جانب بیشتر سکول ایسے ہیں جہاں اساتذہ کے ساتھ ساتھ ہیڈ ماسٹر اور ہیڈ مسٹریس کی تعیناتی بھی نہیں کی گئی اور سکول کے کسی سینئر ٹیچر کو اضافی ذمہ داری سونپ کر کام چلایا جا رہا ہے ، سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان کا کہنا ہے کہ فنڈز کی کمی کے باعث نئی بھرتیاں تاخیرکاشکارہورہی ہیں اورامیدہے جلدہی مسئلہ حل کرلیاجائیگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں