بلوچنی و گردونواح میں کیمیکل اور پاؤڈر ملا دودھ بکنے لگا

بلوچنی و گردونواح میں کیمیکل اور پاؤڈر ملا دودھ بکنے لگا

علاقہ مکین مختلف بیماریوں کا شکار، لوگوں کا فوڈ اتھارٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ

بلوچنی(نمائندہ دنیا )بلوچنی و گردونواح میں مضر صحت دودھ کی فروخت کا سلسلہ بغیر کسی رکاوٹ کے جاری ہے ۔جس کی وجہ سے شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہیں ۔ذرائع کے مطابق علاقہ بھر میں اکثر ملک شاپس پر کیمیکل ملا پاؤڈر سے تیار کردہ مضر صحت دودھ کی فروخت جاری ہے ۔جس سے بچے ،نوجوان ، بوڑھے معدہ ،جگر و مختلف امراض کا شکار ہونا شروع ہو گئے ہیں ۔خاص طور پر بچے متاثر ہو رہے ہیں ۔عوامی، سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ،ڈی جی فوڈ اتھارٹی ،ڈپٹی کمشنر فیصل آباد و متعلقہ اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں