ٹوبہ :پولیس شہدا کے اہل خانہ میں 2لا کھ80ہزار کے چیک تقسیم

ٹوبہ :پولیس شہدا کے اہل خانہ میں 2لا کھ80ہزار کے چیک تقسیم

بچیوں کی شادی کیلئے جہیز فنڈکی مد میں1لاکھ60ہزار روپے کے چیک دئیے گئے

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق نے اپنے آفس میں حاضر سروس و ریٹا ئرڈ پولیس افسروں اور شہداپولیس کی بیوگان میں بچوں کی اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے سالانہ سکالر شپ،گزارہ الاؤنس اور جہیز فنڈ کی مد میں 2لا کھ80ہزارروپے کے چیک تقسیم کیے ،اس موقع پر ریٹائرڈ انسپکٹر داؤد احمد، اے ایس آئی محمد رمضان،ہیڈ کانسٹیبل عبد الغفار، اور ریٹائرڈ کانسٹیبل محمد اکرم میں بچیوں کی شادی کے لیے جہیز فنڈکی مد میں1لاکھ60ہزار روپے کے چیک تقسیم کیے ،جبکہ شہید اے ایس آئی محمد زمان اور شہید کانسٹیبل تنویر حسین کی بیوگان میں بچوں کی اعلی ٰتعلیم کے حصول کے لیے سکالر شپ کی مد میں 57ہزار300 روپے کے چیک بھی تقسیم کیے ،اس کے علاوہ ڈی پی او رانا عمر فاروق نے مرحوم کانسٹیبل مقبول احمد کی بیوہ کو گزارہ الاؤنس کی مد میں36ہزار اور ریٹائرڈ کانسٹیبل محمد عظیم کو ریٹائرمنٹ کے بعد ملنے والی آخری تنخواہ کی مد میں27ہزار روپے کا چیک بھی دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں