حکومت جیل اصلاحات کیلئے اقدامات کر رہی ہے :سعید اﷲ

حکومت جیل اصلاحات کیلئے اقدامات کر رہی ہے :سعید اﷲ

جیلوں میں فنی تعلیمی و تربیتی کلاسز کا اجرا بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈی آئی جی جیل خانہ جات فیصل آباد سعید اﷲ گو ندل نے معروف سماجی شخصیت مخدوم سید طارق محمود الحسن کے زیر انتظام علی زمام ٹرسٹ کے تعاون سے ڈسٹر کٹ جیل ٹو بہ ٹیک سنگھ میں شرو ع کئے گئے ٹف ٹائل اور سلائی و دستکاری یونٹس کی کلاسز کا افتتاح کیا ،اس موقع پر سپرنٹنڈ نٹ ڈسٹر کٹ جیل ملک آصف عظیم ،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سید آصف شاہ ،علی زمام ٹرسٹ کے ترجمان میاں افتخار عارف ،میاں مظہر حسین،میڈیا نمائندگان سمیت جیل افسر و ملازمین بھی موجود تھے ،ڈی آئی جی سعید اﷲ گو ندل نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت جیل اصلاحات اور قیدیوں کی فلاح و بہبود کیلئے گراں قدر اقدامات عمل میں لارہی ہے ،تاکہ جرائم پیشہ افراد کی بہترین عملی تربیت کے ذریعے انہیں معاشرہ کا مفید شہری بنایا جاسکے ، اور جیلوں میں فنی تعلیمی و تربیتی کلاسز کا اجرا بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں