ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کا مختلف علاقوں کا دورہ ، صفائی آ پریشن کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کا مختلف علاقوں کا دورہ ، صفائی آ پریشن کا جائزہ

کوڑا کرکٹ کو مناسب اور محفوظ انداز میں ٹھکانے لگانے کی ضرورت پر زور

چنیوٹ(نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر سید محمد مسعود نعمان کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ، صفائی کی صورتحال دیکھنے کے لئے صبح سویرے مختلف سٹرکوں پرصفائی آپریشن کو چیک کیا،ایم سی کے سینٹری انسپکٹر کے دیگر افسر بھی موجود تھے ،ڈپٹی کمشنربرف خانہ روڈ ، محلہ شادی ملنگ و دیگر علاقوں میں گئے او ر عملہ صفائی کی موجودگی کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ معمولات زندگی شروع ہونے سے قبل شہر میں صفائی کا عمل مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول نظر آئے ۔انہوں نے کہا کہ صفائی کا معیار بلند کرنے کے لئے مزید اقدامات کئے جائیں تاکہ شہریوں کی توقعات کے مطابق شہر ہر لحاظ سے صاف ستھرا اور خوبصورت نظر آئے ۔انہوں نے کوڑا کرکٹ کو مناسب اور محفوظ انداز میں ٹھکانے لگانے اور ایم سی کے ورکرز کی حاضری کی مانیٹرنگ کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں