سستی سبزیوں کی فراہمی ، سبزی و فروٹ منڈیوں کی مانیٹرنگ

سستی سبزیوں کی فراہمی ، سبزی و فروٹ منڈیوں کی مانیٹرنگ

ڈپٹی کمشنر ٹوبہ نے نگرانی میں بولی کروائی ،تمام عمل شفاف رکھنے کی ہدایت

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ضلعی انتظامیہ ٹوبہ ٹیک سنگھ نے عام مارکیٹ میں شہریوں کو سستی سبزیوں کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے سبزی و فروٹ منڈیوں کی مانیٹرنگ سخت کردی،ڈپٹی کمشنر عمرجاوید نے مرکزی سبزی منڈی کا دورہ کرکے آلو، پیاز،ٹماٹر، لہسن، ادرک، سبز مرچ سمیت دیگر سبزیوں، پھلوں کی ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کا جائزہ لیا اور سبزیوں اور پھلوں کی بولی اپنی نگرانی میں کروائی،ڈپٹی کمشنرعمر جاوید نے کہا کہ بولی میں نرخ دیگر اضلاع سے کم رکھے جائیں، تمام تر عمل شفاف اور طے شدہ طریقہ کار کے مطابق ہونا چاہیے ، ضلع کی تمام منڈیوں میں بولی کی نگرانی کیلئے افسروں کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں، منڈیوں سے لیکر عام مارکیٹ تک کسی کو عوام سے ناجائز منافع خوری نہیں کرنے دینگے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں