آ ر پی او نے تھانہ گڑھ مہاراجہ ،چٹیانہ کا دورہ ، ریکارڈ چیک کیا

آ ر پی او نے تھانہ گڑھ مہاراجہ ،چٹیانہ کا دورہ ، ریکارڈ چیک کیا

وارداتوں پر قابو پانے کیلئے ٹھیکری پہرہ اور گشت موثر بنانے کی ہدایت

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ریجنل پو لیس آ فیسر فیصل آباد عمران محمود نے بسلسلہ انفارمل انسپکشن تھا نہ گڑھ مہاراجہ ضلع جھنگ اور تھا نہ چٹیانہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کادورہ کیا۔انسپکشن کے دوران انہوں نے تھانہ جات کی صفائی ستھرائی،عمارت،فر نٹ ڈیسک،مال خانہ، تھانہ جات کی حوالات اور بند ملزمان کی تفصیل کو چیک کیا۔ رجسٹر ہائے تھانہ جات کی جانچ پڑتال کی۔ انہوں نے جرائم کی بیخ کنی کیلئے خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سرقہ مویشی، چوری، ڈکیتی کی وارداتوں پر قابو پانے کیلئے ٹھیکری پہرہ اور گشت کے نظام کو موثر بنایا جائے ۔منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے اور اس لعنت سے معاشرے کو پاک کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں