بوریوالا میں سٹاف نرس پر تشدد ،سول ہسپتال میں احتجاج

بوریوالا میں سٹاف نرس پر تشدد ،سول ہسپتال میں احتجاج

بوریوالا میں سٹاف نرس پر تشدد کیخلاف سول ہسپتال میں نرسز کا احتجاج۔ سول ہسپتال کی نرسز نے صدر وائے این اے اعجاز فاطمہ کی سربراہی میں ہسپتال کے آئوٹ ڈور وارڈ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)بوریوالا میں سٹاف نرس پر تشدد کیخلاف سول ہسپتال میں نرسز کا احتجاج۔ سول ہسپتال کی نرسز نے صدر وائے این اے اعجاز فاطمہ کی سربراہی میں ہسپتال کے آئوٹ ڈور وارڈ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں نرسز اور پیرا میڈیکس کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اعجاز فاطمہ کا کہنا تھا کورونا کے دوران نرسز فرنٹ لائن پر وائرس کا شکار مریضوں کی خدمت کرکے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہی ہیں جبکہ لمحہ فکریہ ہے کہ حکومت نرسز پر تشدد کے واقعات کی روک تھام کے لئے کچھ نہیں کررہی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں