مسلم لیگ ن نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی :میاں طاہر

مسلم لیگ ن نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی :میاں طاہر

عملی طور پر ملک میں اس وقت آئی ایم ایف کی حکومت ہے ،لیگی ایم پی اے

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)مسلم لیگ (ن)کے ایم پی اے میاں طاہر جمیل نے کہا کرپشن کے خاتمے کا دعویٰ کرنے والے وزیراعظم کے آس پاس کرپٹ لوگوں کا ہجوم لگاہوا ہے ۔مسلم لیگ(ن) کے دور میں کرپشن کا انڈکس ریٹ کیا تھا اور آج کہاں پہنچ چکا ہے ۔4سال سے مسلم لیگ (ن) جعلی احتساب بھگت رہی ہے ۔عمران خان اور نیب کا گٹھ جوڑ مسلم لیگ(ن) کی لیڈرشپ کیخلاف ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں کرسکا۔مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ہے جبکہ تحریک انصاف نے لوٹ مار کی سیاست کی ہے ۔ انہوں نے حکومتی معاشی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا عملی طور پر ملک میں اس وقت آئی ایم ایف کی حکومت ہے اور ہمارے نام نہاد حکمران صرف ان کے ایجنڈے کو ہی پورا کر رہے ہیں۔ مہنگائی اور بے روزگاری ایک عذاب کی شکل اختیار کر چکی ہے ۔ وزیراعظم عمران خان کے کئے گئے ہوئے تمام وعدے جھوٹ ثابت ہوئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں