گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کو معاف نہیں کیا جائیگا :اے سی ضحی شاکر

 گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کو  معاف نہیں کیا جائیگا :اے سی ضحی شاکر

گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا

ٹوبہ ٹیک سنگھ،رجانہ(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا ) صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ٹھوس اور عملی اقدامات کئے جارہے ہیں ،ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر ضحی شاکر نے علی الصبح سبزی و پھل منڈی کے دورہ کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا آڑھتی اور دکاندار اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر جائز منافع لیں اور صارفین کو معیاری اشیا سبزیاں و پھل فروخت کریں ،منافع بڑھانے کیلئے کسی بھی چیز کی ذخیرہ اندوزی کرنے سے باز رہیں۔ اشیا کی مصنوعی قلت پیدا کرکے مہنگائی پیدا کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں