دھوبی گھاٹ جلسہ ، کارکن طاقت کامظاہرہ کرینگے : رندھاوا

دھوبی گھاٹ جلسہ ، کارکن طاقت کامظاہرہ کرینگے : رندھاوا

ملک میں آئین کی بالادستی،اسلامی پاکستان کے قیام کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہے

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا ) 16اکتوبر کو پی ڈی ایم جلسہ دھوبی گھاٹ گراؤنڈ فیصل آباد میں مرکزی جمعیت اہلحدیث کے کارکن بھرپور طاقت کا مظاہرہ کریں گے ان خیالات کا اظہار مولانا کاشف نواز رندھاوا مرکزی ناظم سیاسی امور پنجاب،مولانا عبدالرشید حجازی امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث صوبہ پنجاب،مولانا نجیب اﷲ طارق،قاری محمد ارشد ، چودھری حبیب اﷲ عطار سینئر نائب امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع فیصل آباد، ڈاکٹر طارق عباس چودھری اور مولانا بشیر احمد عزیزی نے امیر تحصیل مولانا اشرف جاوید،ناظم اعلیٰ مولانا احمد وقاص ظہیر کے ہمراہ مرکز اہلحدیث غلہ منڈی تحصیل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا قائدین اہلحدیث ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لئے بر سر میدان ہیں تو ہمیں کسی کی دشمنی یا دوستی سے ہٹ کر اپنی جماعت کی پالیسی کو سپورٹ کرنا چاہئے ۔ ملک میں آئین کی بالادستی،وطن عزیز کی نظریاتی شناخت کے تحفظ، بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی عزت، کشمیر کی آزادی،معیشت کی بحالی، سلیکٹڈ حکمران اورسلیکٹڈ جمہوریت سے نجات، اپنے ووٹ کی توقیر اوراسلامی پاکستان کے قیام کے لئے ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں