ڈپٹی کمشنر کا کنٹرول روم کادورہ انتظامی اقدامات چیک کئے

ڈپٹی کمشنر کا کنٹرول روم کادورہ انتظامی اقدامات چیک کئے

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے ضلعی کنٹرول روم کا دورہ کیا اور ہائی ٹیک کیمروں کے ذریعے چہلم کے جلوسوں کے مقامات پر انتظامی اقدامات کو چیک کیا

فیصل آباد(نامہ نگارخصوصی)انہوں نے حساس جلوسوں کے راستوں پر سکیورٹی امور کو چوکس رکھا۔انہوں نے کنٹرول روم میں متعلقہ محکموں کے سٹاف کی موجودگی کو چیک کیا اور جلوسوں کے اختتام تک ذمہ داری سے مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنروقفے وقفے سے اسسٹنٹ کمشنرزاور دیگر انتظامی افسروں سے انتظامی وحفاظتی امور کی تفصیلات لیتے رہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں