نہر رکھ برانچ کے اختتام پر پانی نہ پہنچنے سے کاشتکار پریشان

نہر رکھ برانچ کے اختتام پر پانی  نہ پہنچنے سے کاشتکار پریشان

محکمہ انہار حکام کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے نہر رکھ برانچ کے اختتامی پوائنٹ پر پانی کی مناسب مقدار نہ پہنچنے کی وجہ سے اختتامی پوائنٹ سے ملحقہ درجنوں دیہات کے ز میندار اور کاشتکار پریشانی کا شکار بن گئے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مطلوبہ اور مناسب مقدار میں پانی فصلوں کو سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے گندم سبزیوں اور برسین سمیت دیگر زیر کاشت فصلوں کی پیداوار متاثر ہونے کے خدشات منڈلانے لگے ہیں ۔کاشت کاروں کی جانب سے محکمہ انہار کے حکام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ نہری پانی کے بہاؤ کو بہتر بنانے اور نہر کی صفائی کیلئے مناسب اور فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں