شان رحمت للعالمین ؐ تقریبات کے حوالے سے اجلاس

شان رحمت للعالمین  ؐ تقریبات کے حوالے سے اجلاس

ہمیں اپنی زندگی آپ ؐ کی تعلیمات کے مطابق ڈھالنی چاہیے ،رائے تیموربھٹی

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی نے ضلع میں جاری عشرہ شان رحمت للعالمین ؐ کی تقریبات کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کی ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ ، اسسٹنٹ کمشنر عمران جعفر ، سی ای او ایجوکیشن نسیم احمد زاہد ، چیف آفیسر ایم سی محمد اعظم اور دیگر افسروں نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام سرکاری محکموں کو پروگراموں کا مفصل شیڈول جاری کر دیا گیا تھا اب تک ضلع کی چاروں تحصیلوں میں محفل میلاد، محفل سماع اورسیرت النبیؐ کانفرنس سمیت حسن قرأت ، نعت خوانی اور دیگر تقریری مقا بلوں کا بھرپور اندا ز میں انعقاد کیاجا رہا ہے ۔صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی نے کہا وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق پورے پاکستان میں ربیع الاول کو عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا ہمیں اپنی زندگی آپ ؐ کی تعلیمات اور اسلامی اصولوں کے مطابق ڈھالنی چاہیے اسی میں ہماری بھلائی، کامیابی اور فلاح ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں