رانا ثنا اپنے گروپ کے ہزاروں کارکنوں کیساتھ جلسہ گاہ پہنچے

رانا ثنا اپنے گروپ کے ہزاروں کارکنوں کیساتھ جلسہ گاہ پہنچے

مریم نواز کی رانا ثنا کو مبارکباد ،پنجاب کا شیر کہتے ہوئے ساتھ کھڑے کئے رکھا

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر)پی ڈی ایم جلسہ ، رانا ثنا اللہ اپنے گروپ کے ہمراہ ہزاروں لیگی کارکنوں کے ساتھ جلسہ گاہ پہنچے ۔ ملک نوازہزاروں کارکنوں کی ریلی لے کر آئے ، رانا ثنا اللہ گروپ نے جلسہ کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ۔ ہفتہ کے روز پی ڈی ایم کا جلسہ شروع ہوا تو جلسہ میں شام 7 بجے تک مذہبی جماعتوں کے ورکروں کی زیادہ تعداد دکھائی دے رہی تھی لیکن مریم نوازکے فیصل آباد پہنچتے ہی لیگی قافلے جلسہ گاہ پہنچنا شروع ہوگئے ، سابق ایم پی اے ملک نواز اور میئر فیصل آباد رزاق ملک سینکڑوں لیگی کارکنوں کی ریلی کے ساتھ جلسہ گاہ پہنچے ، رانا ثنا اللہ گروپ نے جلسہ میں بھرپور پاورشو کیا جس کو دیکھ کر مریم نواز نے انتہائی خوشی کا اظہار کیا اور رانا ثنا اللہ کو بڑے میلے کے انعقاد پر مبارکباد دی ، مریم نواز نے رانا ثنا اللہ کو پنجاب کا شیر کہتے ہوئے اپنے ساتھ کھڑے کئے رکھا اور چودھری شیر علی کا بھی شکریہ ادا کیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں