منشیات فروش گرفتار ،بھاری مقدار میں چرس برآمد

منشیات فروش گرفتار ،بھاری  مقدار میں چرس برآمد

منشیات فروشوں کو حراست میں لے کر بھاری مقدار میں چرس برآمد کرلی گئی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر) تھانہ منصور آباد پولیس نے شوگر موڑ کے قریب سے مشرف نامی منشیات فروش سے 280 گرام چرس برآمد کی۔ کشمیر چوک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ملزم غلام صہیب اور طاہر کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے 3220گرام چرس برآمد کر لی گئی۔ کشمیر چوک کے قریب ملزم بلال کو حراست میں لے کر 280 گرام چرس برآمد کی گئی۔ گرفتار منشیات فروشوں کے خلاف مقدمات درج کرتے ہوئے قانونی کارر وائی شروع کر دی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں