موٹر سائیکل کھڑی کرنے سے منع کرنے پر دھمکیاں ،مقدمہ درج

موٹر سائیکل کھڑی کرنے سے منع  کرنے پر دھمکیاں ،مقدمہ درج

موٹر سائیکل کھڑی کرنے سے منع کرنے پر دھمکیاں دینے والے افراد کیخلاف مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)تھانہ جھنگ بازار میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے مبین انور نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ڈگلس پورہ میں واقع ان کے گھر کے باہر ملزم زین اور اس کے دیگر ساتھیوں کی جانب سے موٹر سائیکلیں کھڑی کی گئیں۔ جنہیں منع کیا گیا تو ملزموں کی جانب سے اس کے بھائی وحید کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔ جبکہ ملزم فائرنگ کرتے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں