دیرینہ رنجش ، ملزموں نے اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنا دیا

دیرینہ رنجش ، ملزموں نے  اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنا دیا

دیرینہ رنجش کی بنا پر با اثر ملزموں نے اہل خانہ کو گھر میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنا دیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)تھانہ ماموں کانجن کے علاقے چک نمبر 612 گ ب کے رہائشی محمد عرفان نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھر پر موجود تھا کہ اسی دوران ملزم ابراہیم اور اس کے دیگر ساتھی گھر میں داخل ہوگئے اور درینہ رنجش کی بنا پر اہل خانہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کردیا گیا۔ ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کار روائی شروع کردی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں