اٹھارہ ہزاری :رابطہ پل7سال بعد بھی بحال نہ ہوسکا

اٹھارہ ہزاری :رابطہ پل7سال بعد بھی بحال نہ ہوسکا

اٹھارہ ہزاری کے 40سے زائد دیہات کو آپس میں ملانے والا رابطہ پل سات سال گزرنے کے باوجود بھی بحال نہ ہوسکا

اٹھارہ ہزاری(نامہ نگار)اٹھارہ ہزاری کے 40سے زائد دیہات کو آپس میں ملانے والا رابطہ پل سات سال گزرنے کے باوجود بھی بحال نہ ہوسکا،انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث ٹھیکیدار ادھورا کام چھوڑ کر غائب ہو گیا شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے لیگی دور حکومت میں شروع ہونے والا کامرہ پل سات سال بعد بھی مکمل نہ ہوسکا اٹھارہ ہزاری کے 40 سے زائد سے زائد دیہات کو آپس میں ملانے والا یہ رابطہ پل 2014 کے تباہ کن سیلاب کی نذر ہوگیا تھا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں