نتائج سے غیر مطمئن طلبہ ری چیکنگ ، دوبارہ امتحان دے سکتے

نتائج سے غیر مطمئن طلبہ ری چیکنگ ، دوبارہ امتحان دے سکتے

نومبر میں سپیشل امتحانات میں بھی صرف اختیاری مضامین کے پیپر لئے جائینگے

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)تعلیمی بورڈ فیصل آباد کی نتائج سے مطمئن نہ ہونے والے طلبہ کیلئے دو آپشنز۔ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ میں توقع سے کم نمبر آنے پر طلبہ بورڈ آفس سے رجوع کریں۔ امیدوار رزلٹ کے 15 دن تک پیپرز کی ری چیکنگ کرواسکتے ہیں، چیئرپرسن تعلیمی بورڈ ڈاکٹر طیبہ شاہین کے مطابق طلبہ رزلٹ بہتر کرنے کیلئے اگلے ماہ ہونے والے سپیشل امتحانات بھی دے سکتے ہیں، سپیشل امتحانات میں بھی صرف اختیاری مضامین کے پیپر لئے جائیں گے ، سپیشل امتحانات میں داخلہ بھجواتے وقت طلبہ کو پرانا رزلٹ منسوخ کروانا ہوگا، سپیشل امتحانات میں شرکت کیلئے امیدوار 26 اکتوبر تک داخلہ بھجوا سکتے ہیں، سپیشل امتحانات نومبر میں ہوں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں